75

زمین پرموجود 10خطرناک سڑکیں۔

اگر آپ طویل عرصے سے ڈرائیونگ کر رہے ہیں تو آپ کو کبھی نا کبھی خطرناک سڑک کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہو گا۔ ایسا موسم کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور سڑک کی بے حد خستا حالی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔ پھر بھی زیادہ تر لوگ صاف ستھری سڑکوں پر ہی ڈرائیو کرتے ہیں تاہم ہر کوئی اتنا خوشنصیب نہیں ہوتا۔ بہت سی سڑکیں اپنے بنیادی ڈھانچے سے ہی محروم ہوتی ہیں۔
سڑک خطرناک اور حادثات نہ ہو تو ہر سفر شاندار ہوتا ہے۔ حادثات میں سارہ قصوربیچاری سڑکوں کا نہیں ہوتا کچھ شرابی ڈرائیور اور گاڑی احتیاط سے نا چلانے والے بھی شامل ہیں۔ یہاں دنیا کی سب سے خطرناک سڑکوں کی فہرست ہے.

1 ٹرانسفاگرسن، رومانیہ (Transfagarasan, Romania)

یہ سڑک کارپاٹین ماؤنٹین کے درمیان ایک گھوںسے کی طرح ہے. یہ سڑک 2034 میٹر کی ایک ڈرامائی اونچائی تک پہنچتا ہے، اور ملک کی بلند ترین سڑک ہے. ٹرانسفاگرسن خطرناک سڑک ضرور ہے لیکن یہاں سے گزرتے وقت قدرت کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

2 تیان مین ماؤنٹین روڈ، چین (Tianmen Mountain Road, China)

تیان مین ماؤنٹین روڈ، چین 10 کلومیٹر طویل فاصلہ میں 99، بڑے پیمانے پر موڑ موڑنے پڑھتے ہیں۔ اس سڑک کی خاص بات یہ ہے شروع کے موڑو میں تبدیلی اور آخر کے موڑو میں تبدیلی کا فرق 1000 میڑ کا ہے۔ یعنی آپ موڑ موڑتے موڑتے 1000 میڑ کی بلندی پر پہنچ جاتے ہیں۔
اس لیے یہ سفر کمزور دل والو کے لیے نہیں ہے۔

3 گوٹتھارڈ پاس، سوئٹزرلینڈ (Gotthard Pass, Switzerland)

گوٹھورڈ پاس سوئس الپس میں سب سے بلند اور چیلنجنگ پہاڑی سڑک میں سے ایک ہے، اس سڑک پر آپ سنسنی خیز ڈرائیوینگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں.
64 کلومیٹر سانپ کی طرح بل کھتا راستہ اپنے زائرین کو قدرتی خوبصورتی کا انعام دیتا ہے۔

4 ایشما اوہاشی پل، جاپان (Eshima Ohashi Bridge, Japan )

یہ سڑک تو نہیں ایک پل ہے۔ تاہم، یہ کوئی کم خطرناک نہیں ہے. ایشما اوہاشی پل Matsue اور Sakaiminato کو آپس میں جورتا ہے۔ جس کی لمبائی 1.7 کلومیٹر ہے اور 12 میٹر چوڑائی ہے. دور سے دیکھنے سے ایسا لگتا ہے جیسے اس پل پر چڑھا نہیں جاسکتا۔
اس کی اونچائی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کے اس کے نیچے سے بڑا بحری جہاز باآسانی گزر جاتے ہیں۔

5 زجیلا، بھارت (Zojila, India)

کشمیر اور لداخ کو ملاتی یہ 9 کلومیٹر طویل سڑک انتہائی تنگ اور سیدھی کھڑی کھایوں پر مشتمل ہے۔ گاڑیوں اور مویشیوں کو ساتھ لے کر چلتی یہ سڑک بھارت کے اہم ترین پاس میں سے ایک ہے۔ سمندر کی سطح سے 3528 میٹر بلندی پر واقعہ یہ سڑک ، کشمیر اور لداخ کے درمیان فاصلے کو سمیٹ دیتا ہے۔ اس پاس سے گزرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ باکمال ڈرائیونگ کی مہارت اور ایک قابل اعتماد گاڑی رکھتے ہو۔ برفباری کی وجہ سے یہ سڑک سردیوں میں بند کر دی جاتی لے۔

6 ڈالٹن ہائی وے، الاسکا (Dalton Highway, Alaska)

666 کلومیٹر طویل ڈالٹن ہائی وے زمین پر سب سے زیادہ ویران سڑک ہے۔ یہ تین گاؤں سے منسلک ہے۔ یہ دنیا کی برفانی ترین شاہرہ میں سے ایک ہے۔ اگر آپ برف پر کار چلانے کے شوقین ہے تو ڈالٹن ہائی وے، آپ کے لیے بہترین ہے۔

7 یونگیس روڈ، بولیویا (Yungas Road, Bolivia)

یہ کرہ ارض کا سب سے مہلک ترین ہائی وے ہے؟ آپ شرط لگا سکتے ہوں ۔ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 200-300 افراد اپنی زندگیاں اس سڑک پر کھو دیتے ہیں۔ (بہت مایوسکن بات ہے)۔ جب کہ ایک طرف سیدہی کھائیاں آپ کو اپنی طرف مائل کرتی، دوسری طرف 600 میٹر بلند پہاڑ ہے ۔ اس راستے پر گاڑی چلانے کا تصور کرنا ہی پریشان کن ہے!

8 گوولانگ ٹنل، چین (Guoliang Tunnel, China)

مقامی لوگوں گولیانگ سرنگ تعمیر کی، یہ ٹنل پہاڑ کو کاٹ کاٹ کر چھوٹے چھوٹے گاوں کو آپس میں ملانے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ بعد ازاں حکومت نے مقامی لوگوں کی مزید مدد کی اور ان کی سہولت کے لئے 1200 میٹر لمبے سرنگ تعمیر کی۔ پورے چین میں یہ سرنگ اپنے تنگ اور گھومنے والے راستے کی وجہ سے مشہور ہے۔

9 لی پاسایج ڈیو گوس فرانس (Le Passage du Gois France)

اس سڑک کے بارے میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ یہ ہر روز محدود گھنٹوں کے لئے کھلتی ہے، اور باقی دن پانی کے اندر ڈوب جاتی ہے.
عجیب لگتا ہے ویسے, آپ کواس سڑک سے گزرنے سے پہلے سمندری جوار کے اوقات کو احتیاط سے پڑھ لینا چاہیےکہی آپ کی گاڑی
سمندر میں ڈوب نا جا ئے۔ نوٹ اشد ضرورت کے وقت ہی اس پاس کا استعمال کریں۔

10 اٹلانٹک اوقیانوس روڈ، ناروے (Atlantic Ocean Road, Norway)

اٹلانٹک اوقیانوس روڈ سمندر کنارے واقع یا روڈ کئی چھوٹے گاؤں کو آپس میں جورتا ہے۔ یہ روڈ کے سفر پر جانے کے قابل ہے، اس روڈ پر بےشمار ایسے مقام آتے ہیں جہاں آپ قدرتی محول میں لمبے لمبے سانس لے سکتے ہیں، دلچسپ گاؤں کمیونٹی اور بے شمار سیاحوں کی پرکشش مقامات اس روڈ سے منسلیک ہیں۔ ناروے کے برفیلے اور سرمی پہاڑ مل بحر اوقیانوس روڈ کو اور شاندار بنا دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں